افغانستان میں افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آ گئی ہے۔
افغان جریدہ ہشتِ صبح کے مطابق رواں سال جولائی سے یکم ستمبر تک طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ، فریڈم فرنٹ اور یونائیٹڈ فرنٹ نے73 حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
ہوم لینڈ سولجرز فرنٹ، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ، فریڈم موومنٹ اور فریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ نے بھی طالبان کے خلاف حملوں کے دعوے کئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال طالبان مخالف محاذوں کا پھیلائو داخلی شکایات کا بھی نتیجہ ہے۔