نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے میں دیرینہ مسائل کے حل اور پائیدار امن، استحکام و خوشحالی کے حصول کے مؤثر ذرائع ہیں۔
وہ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ اہم ترجیحی شعبوں میں روابط کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی سفیر نے اسحاق ڈار کو دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔