Thursday, 08 October 2026, 03:40:26 am
 
جنرل سید عامر رضا کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، قومی سلامتی پر بات چیت
October 07, 2026

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ اور علاقائی امن و سلامتی میں کردار کے لیے قریبی ادارہ جاتی روابط کی اہمیت پر اتفاق کیا۔