نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں فارن سروس اکیڈمی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ’’بدلتی ہوئی دنیا میں کثیرالجہتی نظام کا استحکام، جغرافیائی سیاست اور اقوام متحدہ کا کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی نظام، جس کا مرکز اقوام متحدہ ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔