منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے تعلیم، صحت، غذائیت، صاف پانی اور آبادی میں توازن کو پاکستان کی قومی ترجیحات میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں انسانی وسائل اور مہارتوں کے مشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ یہ اڑان پاکستان کے تحت گیارہ قومی اقتصادی مشنز میں سے ساتواں مشن ہے۔
اجلاس میں ہم عصر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی صحت، تعلیم اور مہارتوں کے شعبوں میں صورتحال، مشن کے لیے اڑان کے اہداف اور ان کے حصول کے لیے مجوزہ وفاقی و صوبائی طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں انتظامی اصلاحات متعارف کرائیں اور ان محکموں میں اعلیٰ ترین صلاحیت کے حامل افسران تعینات کریں۔