Friday, 12 June 2026, 01:59:42 pm
 
پاک فوج نے بین الاقوامی پیس اسٹکنگ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
June 12, 2026

پاک فوج نے رائل ملٹری اکیڈمی سنڈھرسٹ برطانیہ میں منعقد ہونیوالے باوقاربین الاقوامی پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی نمائندگی میں پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پی ایم اے کی ٹیم نے مقابلے میں تمام بڑے اعزازات اپنے نام کرتے ہوئے مجموعی ٹیم ٹرافی، بہترین پیس اسٹکر اور بہترین ڈرائیورکے ایوارڈز حاصل کئے۔

گزشتہ جمعے برطانیہ پہنچنے والے نو رکنی پاکستانی دستے کی قیادت میجر حیدر گلزار(ایڈجوٹنٹ، پی ایم اے )نے کی جو گزشتہ جمعہ کو برطانیہ پہنچا تھا۔

اس زبردست سالانہ مقابلے میں مختلف ممالک کی افواج کی مجموعی طور پرسولہ بین الاقوامی ٹیموںنے حصہ لیا۔