Friday, 12 June 2026, 11:28:01 am
 
ترک لینڈ فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
June 11, 2026

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل میتن توکیل نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، جو مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد، عوامی سطح پر مضبوط روابط اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔

ترک لینڈ فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان-ترکیہ ہائی لیول ملٹری ڈائیلاگ گروپ کی اہمیت اُجاگر کی، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاع، عسکری اور دفاعی صنعت کے تعاون کو مضبوط بنانے کا موثر پلیٹ فارم قرار دیا۔

معز زمہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر دفاع نے مشکل اوقات میں ترکیہ کی قیادت اور عوام کی جانب سے دی جانے والی ثابت قدم حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

فریقین نے دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کا اختتام پاکستان-ترکیہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر ہوا۔