Friday, 12 June 2026, 11:21:18 am
 
وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی الگ الگ ملاقات
June 11, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چوہدری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان اور بابر نواز خان نے آج اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں کے امور اور جاری ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔