Friday, 12 June 2026, 11:45:10 pm
 
وزیرِاعظم کا 23ویں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز کا خیرمقدم
June 12, 2026

File Photo

وزیرِاعظم شہبازشریف نے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں 23ویں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دنیا بھر کے فٹبال شائقین کے لیے ایک خاص دن ہے۔

وزیرِاعظم نے میزبان ممالک United States، Canada اور Mexico سمیت تمام شریک ممالک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کامیاب اور یادگار ہونا چاہیے۔