Friday, 12 June 2026, 11:48:10 pm
 
وزیراعظم کی پاکستان فٹبال ٹیم کو ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد
June 11, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کو ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فائنل میں افغانستان کے خلاف ٹیم کی شاندار فتح پوری قوم کیلئے فخر اور خوشی کا باعث بنی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ باصلاحیت قومی ٹیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرے گی۔