Thursday, 11 June 2026, 08:26:53 am
 
سپین،افغان طالبان وفد کے ممکنہ دورہ برسلزکے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے دفترکے باہرمظاہرہ
June 09, 2026

افغان طالبان وفد کے ممکنہ دورہ برسلز کے خلاف سپین میں یورپی پارلیمنٹ کے دفترکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں، یورپی اراکین پارلیمنٹ اور افغان شہریوں نے طالبان وفد کے ممکنہ دورہ برسلز کی مخالفت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ طالبان کو یورپی اداروں میں مدعو کرنا متاثرہ افراد کی توہین اورافغان خواتین کی مشکلات کو نظرانداز کرنے کے برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی یورپی پارلیمنٹ میں کوئی جگہ نہیں، بلکہ انہیں بین الاقوامی عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔