وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستا ن کیلئے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری اور اس کے خلاف بھارت کے مکروہ ہتھکنڈوں کی ناکامی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی یکطرفہ جارحیت کے ذریعے ہماری توجہ ترقی سے ہٹانے کیلئے مذموم سازش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے ذمہ داری سے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔