Friday, 08 November 2024, 06:20:12 am
 
صدر کا آزاد کشمیر کے مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور
May 12, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں، سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں

 صدر مملکت سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے وفد نے ملاقات کی