فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان کے ناہموار پہاڑی علاقے میں سفری مشکلات پرقابوپانے کی غرض سے جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔
2017ء میں جگلوٹ سکردو کی سڑک کا منصوبہ ایف ڈبلیو او کودیاگیا تھا۔ ایف ڈبلیو او نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنی بے مثال مہارت سے یہ منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا۔
ایک غیرملکی کمپنی نے اس منصوبے کیلئے باون ارب روپے طلب کئے تھے تاہم ایف ڈبلیو او نے اس شاہراہ کو صرف اکتیس ارب روپے میں مکمل کیاہے۔
اس سڑک کی تعمیر ومرمت کے دوران مادر وطن کے بیس سے زائد سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔
ایف ڈبلیو او اس سڑک کی مفت مرمت کیلئے سالانہ ساٹھ کروڑ روپے مختص کرتی ہے۔
اس سے قبل گلگت سے سکردو جانے کیلئے بارہ سے تیرہ گھنٹے کا وقت لگتا تھا تاہم اس شاہراہ کی تعمیر کے بعد یہ فاصلہ اب صرف تین گھنٹے رہ گیا ہے۔