Sunday, 11 October 2026, 03:54:49 am
 
صدر آصف علی زرداری کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
October 10, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، بالخصوص خیبر پختونخوا میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا کی سکیورٹی اور ملک میں امن و امان سے متعلق امور پر بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔