وزیراعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے سہولیات مزید بہتر بنانے اور انہیں درپیش مشکلات دور کرنے کے اقدامات کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے یہ منظوری اسلام آباد میں کسٹمز کے نظام سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
وزیراعظم نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فوری طور پر اسمارٹ اسکینرز نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کسٹمز حکام کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں سے غیر ضروری پوچھ گچھ سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کے لیے بین الاقوامی سطح پر رائج خودکار نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ ہوائی اڈوں پر دیگر خدمات کے لیے تعینات عملے کو بھی عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جائے گی۔