سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اڑان پاکستان اقدام کے تحت تقریباً ایک سو سولہ ارب روپے مالیت کے سات منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
ان منصوبوں کی منظوری آج اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس میں دی گئی۔
سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ان منصوبوں میں سے اکیس ارب انسٹھ کروڑ روپے مالیت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی جبکہ چورانوے ارب تیس کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کے دو بڑے منصوبے مزید غور کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کی۔