وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ میں چین کے خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لیKa-Chiu سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیف ایگزیکٹو نے بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں وزیر تجارت جام کمال کے موثر خطاب، بالخصوص بین الاقوامی تعاون، رابطوں اور مشترکہ اقتصادی خوشحالی کے حوالے سے ان کے پیغام کو سراہا۔
جام کمال نے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات سے متعلق پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
فریقین نے تعاون مزید مضبوط بنانے اور باہمی اقتصادی مفاد کے نئے شعبوں کا جائزہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔