Friday, 11 September 2026, 03:47:09 pm
 
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اٹھترویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
September 11, 2026

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اٹھترویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں اور سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور قیادت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان بھی قائداعظم کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔