فائل فوٹو
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے صارفین پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی سے دو سو پینسٹھ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔
سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ بجلی کی طلب میں اضافہ، دستیاب پیداواری صلاحیت کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور بجلی کے شعبے کے اخراجات میں کمی کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ درآمدی کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے قابل عمل ہونے کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔