Saturday, 12 September 2026, 09:36:37 am
 

مزید خبریں

 
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، نومبر میں ای سی او وزراء کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ
September 11, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کے زیرِ صدارت آج اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں رواں سال نومبر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ای سی او وزراء کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم کو اجلاس کی تیاریوں، مجوزہ پروگرام اور ایجنڈے، شرکاء، لاجسٹکس اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور وزراء کونسل کے آئندہ اجلاس کے اہم پہلوؤں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم اور علاقائی تجارت، رابطوں اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں اس کے کردار پر پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں وزراء کونسل کے اجلاس کو نتیجہ خیز اور کامیاب بنانے کے لیے جامع تیاریاں یقینی بنائیں۔