سندھ حکومت نے عید الاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کی کھالیں زبردستی جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کراچی میں محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کی کھالیں صرف متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے جمع کی جاسکتی ہیں۔
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ قائم کرنے اور اس مقصد کیلئے بینر آویزاں کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ، صرف رجسٹر شدہ خیراتی اداروں،مدارس اور فلاحی تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔