پاکستان نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب اور او آئی سی کے منصوبے اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطین میں امن کے لیے یورپی یونین کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں یورپی یونین کے اقوام متحدہ سے تعلقات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یورپی یونین کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے کے متاثرہ عوام کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا، اور اقوام متحدہ کے امداد اور تعمیرات کے ادارے کے لیے اس کی حمایت کی تعریف کی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے پاکستان اور یورپی یونین کے بہترین تعلقات کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ایک مضبوط، جامع اور وسیع شراکت داری قائم ہےانہوں نے بتایا کہ یورپی یونین ایک اکائی کے طور پر پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس (GSP Plus)نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اقتصادی تعاون کے لیے ایک مفید ماڈل ثابت ہوا ہے۔