خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی حکمت عملی سے پاکستان آئی ٹی کی عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔
براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد تیرہ کروڑ نوے لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں اکتالیس لاکھ افراد براڈ بینڈ کی توسیع سے مستفید ہو رہے ہیں۔ تیز رفتار انٹرنیٹ معیشت اور تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔کلائوڈ فرسٹ پالیسی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف صوبوں میں نافذ کر دی گئی ہے۔