Wednesday, 05 February 2025, 09:37:40 am
 
وزیرخزانہ ہانگ کانگ روانہ
January 11, 2025

فائل فوٹو

وزیرخزانہ محمداورنگزیب آج (ہفتہ کو )ہانگ کانگ روانہ ہوئے جہاں وہ اٹھارویں ایشیائی مالیاتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وہ اس دورے میں بڑ ے ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہوں اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ چینی اور دوسرے غیر ملکی عہدیداروں' مالیاتی شعبے کے ماہرین ' پیشہ وارانہ ماہرین' سرمایہ کاروں اور سرکردہ تاجروں سے ملاقاتیں کریںگے۔

وزیرخزانہ چائنا انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن لمیٹڈ' چائنا نیو انرجی سکائی ریل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

محمد اورنگزیب بلوم برگ'NIKKEI ASIA اور دوسرے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویو بھی دیں گے۔

ایشین فنانشل فورم عالمی معیشت پر ایشیائی نقطہ نظر سے اثر انداز ہونے والے اہم مسئلوں کے بارے میں صلاح مشورہ اور ان کا حل تلاش کرنے کااہم ذریعہ ہے۔