ذہنی صحت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
اس سال دن کا موضوع ہے'' ذاتی تجربات کو سنا جائے: حقیقی آوازیں، حقیقی تبدیلی''
اس دن کامقصد ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار افراد کے تجربات سننے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ان کی آراء کو پالیسیوں، معاونتی خدمات اور کام کے مقامات پر طریقہ کار کی تشکیل میں شامل کیا جاسکے۔