قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے مختلف شعبوں میں گیارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ نائب وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں اضافی لاگت کے بغیر مکمل کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور طریقہ کار میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔