Sunday, 11 October 2026, 03:54:36 am
 
پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
October 10, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیرخارجہ Iruthisham Adam سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے آئندہ دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔