Sunday, 11 October 2026, 03:56:29 am
 
اسحاق ڈار کا پاک عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ
October 10, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ آٹھویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے، دوطرفہ معاہدوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

مشترکہ وزارتی کمیشن تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، کے علاوہ دیگر شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر توجہ دے گا۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹھوس نتائج کے حصول کے لیے مکمل تیاریوں اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔