وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی پولٹری کی صنعت کی ملکی اور بین الاقوامی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک بین الاقوامی پولٹری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولٹری کی صنعت میں برآمدات بڑھانے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے اس صنعت کو مستحکم کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان پولٹری کی پیداوار میں دنیا بھر میں گیارہویں نمبر پر ہے، جہاں اندازاً ڈھائی ارب کلوگرام گوشت اور دو کروڑ اسی لاکھ انڈوں کی پیداوار ہے، جبکہ پولٹری کی برآمدات صرف چالیس لاکھ ڈالر تک محدود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار میں اضافہ اور برآمدات کے مواقع کو وسعت دی جا سکتی ہے۔