Sunday, 11 October 2026, 03:56:05 am
 
اسحاق ڈار کا ترکیہ کے ساتھ تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم بنانے پر زور
October 10, 2026

ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے خصوصاً دفاع و سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔