پاک فوج کا ایک حفاظتی دستہ آج نور خان ائر بیس سے قطر روانہ ہوگیا ہے جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے سکیورٹی کے فرائض انجام دے گا۔ یہ دستہ پاک فوج کے افسران، جونیئرکمشنڈ آفیسروں اور جوانوں پر مشتمل ہے۔ پاک فوج فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے قطر کی حکومت کی معاونت کرے گی۔