قومی اسمبلی کا اجلاس آج سپیکر سردار ایاز صادق کے زیر صدارت پھر شروع ہوا جس میں مطالبات زر پر بحث جاری ہے۔
ایوان میں آئندہ مالی سال کیلئے وزارت داخلہ کے حوالے سے چار مطالبات زر زیر غور ہیں جو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان میں پیش کیے تھے۔
حزب اختلاف کے ارکان ان مطالبات زر کے خلاف پیش کی گئی کٹوتی کی تحریکوں پر بحث میں حصہ لے رہے ہیں۔