چین نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔
پاکستان کی امن کوششوں کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے اسحاق ڈار نے امن عمل میں چین کے اہم کردار کو سراہا۔
انہوں نے امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاک چین سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے چین کے ساتھ مسلسل مشاورت اور روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر نے چین کی جانب سے کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کامیاب شراکت داری کی تعریف کی۔