Tuesday, 23 June 2026, 01:26:35 am
 
وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
June 22, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

زیورخ کے ہوائی اڈے پر سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرعمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کی۔