Thursday, 27 March 2025, 08:22:09 am
 
غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا ظالمانہ قبضہ عالمی برادری کیلئے چیلنج ہے ،کل جماعتی حریت کانفرنس
July 10, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا ظالمانہ قبضہ عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی قسم کی ہلاکتیں گرفتاریاں یا تشدد کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکیں گی۔انہوں نے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی گولیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔