صدر آصف علی زرداری نے یوگنڈا کے یوم آزادی کے موقع پر یوگنڈا کے صدر یوویری کاگوٹا موسیوینی اور عوام کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یوگنڈا کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر مبنی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور یوگنڈا کے دوستانہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے، جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باہمی فائدہ پہنچے گا۔