Saturday, 10 October 2026, 04:00:33 am
 
امریکی صدر نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے،وزیراعظم
October 09, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو تصادم سے بچایا اور جنگ بندی یقینی بنانے میں مدد دی، جو آج تک برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان نے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کی روک تھام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو اس بار مناسب پذیرائی ملے گی۔