Saturday, 10 October 2026, 04:00:59 am
 
پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وفاقی وزیر تعلیم
October 09, 2026

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر نے دونوں ملکوں کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان براہِ راست روابط کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کا تعاون اساتذہ کے باہمی تبادلے، تحقیقی اشتراک اور طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع کو فروغ دینے کا باعث بن سکتا ہے۔