وزیرِ سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت تیار مصنوعات کی برآمدات، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے سے گفتگو کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون میں تبدیل کرکے اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
سویڈن کی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سویڈش کمپنیوں کی نمائندگی سویڈش بزنس کونسل کے ذریعے کی جاتی ہے، جہاں کاروباری معاملات سے متعلق خدشات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر باقاعدگی سے تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے توانائی کی منتقلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو پائیدار توانائی کے مستقبل کی جانب پیش رفت میں تعاون فراہم کرنے میں سویڈن کی دلچسپی کا اظہار کیا۔