وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا سے گفتگو کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان براہِ راست روابط قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا تعاون اساتذہ کے باہمی تبادلوں، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں اور طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔