Saturday, 10 October 2026, 04:02:20 am
 
معاشی بااختیاری اور ترقی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
October 09, 2026

جامع اور مضبوط معاشی بااختیاری اور ترقی کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں ہوگی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تخفیفِ غربت کے وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ اس کانفرنس میں بارہ ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محققین، پالیسی سازوں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت چار سو دیگر شرکا بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

تخفیفِ غربت کے وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ یہ کانفرنس غربت کے خلاف اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مؤثر قومی پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔