جرمنی کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر سلمان شریف نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم نے ان کی تقرری پر انہیں مبارک باد دی اور پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے، خصوصا اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی برادری کے ساتھ قریبی رابطہ، ان کی فلاح و بہبود کیلئے معاونت اور موثر قونصلر خدمات کی فراہمی سفارت خانے کی اہم ترجیحات ہونی چاہئیں۔