نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی، جو آئندہ سال پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے اجلاس کے انعقاد کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے درمیان مسلسل رابطے پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت اور جامع انداز میں مکمل کیے جائیں۔