Wednesday, 09 September 2026, 01:11:41 pm
 
حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے
September 09, 2026

حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چارروپے اٹھارہ پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو پچاسی روپے پچانوے پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی فی لٹر قیمت پانچ روپے اٹھاون پیسے اضافے کے بعد تین سو چونسٹھ روپے پینتیس پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے۔