ستمبر 1965 کی جنگ کے نویں روز پاک فوج نے مختلف محاذوں پر بھارتی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کراتے ہوئے متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔
نارووال کے قریب جسر پل کے دفاع کے دوران پاک فوج نے بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچایا، جہاں لیفٹیننٹ کلیم محمود بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج نے سونا مرگ کے مغربی مقام پر بھارتی انجینئرز کی ٹیم پر حملہ کرکے اسے بھاری نقصان پہنچایا۔
اسی دوران پاکستانی شاہینوں نے بھارتی فضائی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ جنگ کے دوران متعدد بھارتی طیارے فضا، زمین اور اینٹی ایئرکرافٹ کارروائیوں میں تباہ کیے گئے۔
جنگ کے نویں روز بھارت کو مختلف محاذوں پر شدید مزاحمت کا سامنا تھا جبکہ بھارتی فوج پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو رہی تھی۔
جنگ ستمبر 1965 کے دوران پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شجاعت، عزم اور بہادری کی نئی داستانیں رقم کیں۔