Wednesday, 09 September 2026, 01:13:07 pm
 
قائم مقام صدر نے سینیٹ کی موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کردیا
September 08, 2026

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے  اسلام آباد میں سینیٹ کی موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اقدام کو سینیٹ کو مزید جدید، موثر اور ذمہ دار بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وقت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ چلنے کے عزم کے ساتھ ساتھ ایک اہم سٹریٹجک تبدیلی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان نے کہا کہ سینیٹ کی موبائل ایپلی کیشن ایوان بالا کے اندرونی نظام کو جدید بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہری پارلیمنٹ کے بارے میں مزید آسانی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اپنے کلمات میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا۔