Friday, 12 June 2026, 10:13:54 am
 
منی پور میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال ، کرفیو نافذ
June 09, 2025

منی پور میں امپھل سمیت پانچ اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا، ریاستی حکومت نے پانچ دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز معطل کردی ہے۔

مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، ایک بس کو آگ لگا دی گئی ۔ سڑکیں بند، مظاہرین نے ٹائر جلا کر راستے روک دیے ۔

ارمبائی ٹینگول گروپ کے پانچ ارکان گرفتار، گروپ نے وادی کے اضلاع میں 10 روزہ شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا۔

مییتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان 2 سال سے نسلی تصادم جاری ہے، اب تک جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں2023 کے تشدد کے بعد تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور بے گھر افراد میں سے کئی آج تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکے۔

زمین اور سرکاری ملازمتوں کے معاملے پر دونوں برادریوں میں شدید کشیدگی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت حکومت پر جانبداری اور حالات کو مزید خراب کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مودی سرکار منی پور میں بری طرح سے ناکام اور اب حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔