Monday, 10 March 2025, 04:20:24 am
 
رانا تنویر کا زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
March 09, 2025

غذائی تحفظ کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاسکو کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے کسی بھی بحران سے بچاؤ کیلئے ذخیروں میں موجود گندم کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

پاسکو ہیڈ آفس لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ذخیرہ شدہ گندم کو بروقت فروخت نہ کیا گیا تو اس کی کوالٹی متاثر ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو ممکنہ طور پر بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ گندم کی فروخت کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

وفاقی وزیر نے زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کا حکومتی عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی' کسانوں کی فلاح و بہبود اور ملک میں تحفظ خوراک کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔