اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیرعطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے دانشمندانہ معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالا ہے۔
انہوں نے آج (ہفتہ) گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت درست سمیت میں گامزن ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے مہنگائی کم ہوئی ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔
عطااللہ تارڑ نے سکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کے خلاف انکی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔